ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / موڈبیدری میں کار اور بس کا تصادم۔ چارٹرڈ اکاونٹنٹ موقع پر ہلاک

موڈبیدری میں کار اور بس کا تصادم۔ چارٹرڈ اکاونٹنٹ موقع پر ہلاک

Sat, 31 Mar 2018 13:12:44    S.O. News Service

موڈبیدری 31؍مارچ (ایس او نیوز) یہاں سے قریبی علاقے ہانڈیل میں کار اور پرائیویٹ ٹورسٹ بس کے درمیان زبردست تصادم ہوا جس کے نتیجے میں کار میں موجود پرکاش ہیگڈے (62) نامی چارٹرڈ اکاونٹنٹ کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔

اطلا ع کے مطابق   کارکلا کے رہنے والے اپرکاش ہیگڈے اپنی فیمیلی کے ساتھ منگلورو میں ایک رشتے دار کی شادی میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے۔ جب وہ لوگ کارکلا کی طرف واپس  لوٹ رہے تھے تو ہانڈیل میں سڑک کے ایک گھماؤ پر جو کہ ایکسیڈنٹ ژون کے نام سے مشہور ہے، دھرمستھلا سے کٹیل جانے والی ٹورسٹ بس سےان کی کار ٹکرا گئی۔

پرکاش ہیگڈے کی آڈٹنگ فرم ’پرکاش ہیگڈے ایسو سی ایٹ‘ کے نام سے قائم ہے جو 1985سے اپنی خدمات دے رہی ہے اور ایک بہت ہی معتبراور قابل آڈیٹر کی حیثیت سے پرکاش نے بڑا نام کمایا تھا۔ان کی اہلیہ ڈاکٹر آشا ہیگڈے بچوں کے ماہر معالج کے طور پر خدمات انجام دے رہی ہیں۔جبکہ ان کی ایک بیٹی بیلجیئم میں انجینئر کی حیثیت سے ملازمت کررہی ہے جبکہ دوسری بیٹی ابھی انجنئرنگ کی تعلیم حاصل کررہی ہے۔

حادثے کے بعد موڈ بیدری پولیس نے موقع پر پہنچ کر معائنہ کیا ہے اور کیس درج کرلیا ہے۔


Share: